وزیراعظم شہباز شریف کی آزربائیجان کے صدر سے ملاقات، آرمی چیف بھی ساتھ

Nov 07, 2025 | 20:51:PM
وزیراعظم شہباز شریف کی آزربائیجان کے صدر سے ملاقات، آرمی چیف بھی ساتھ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)آزربائیجان کے صدر الہام علیوو سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ساتھ موجود تھے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کے درمیان آج آزربائیجان کے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح پر مبارکباد دی جو آرمینیا کے خلاف کاراباخ کی آزادی کی 44 روزہ جنگ میں تاریخی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان کی فتح نے خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم لوگوں خصوصاً بھارتی کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام  کے لیے ایک اُمید کی کرن ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سیاسی، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، روابط اور دفاع کے شعبوں میں اپنے کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کو اپنی سہولت کے مطابق دورہء پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے خوش اسلوبی سے قبول کر لیا۔

وزیراعظم نے اس سال کے شروع میں آرمینیا کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے پر صدر علییف کو سراہا۔ صدر الہام علیوف نے قرہ باغ کے علاقے پر غیر قانونی قبضے کے خلاف منصفانہ جدوجہد میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیاء میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب: ہنرمندوں کے لیے ورک پرمٹ نظام متعارف