نیٹیلی بیکر کی اسحاق ڈار سے ملاقات،پاک۔امریکہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی نگران سفیر نیٹیلی بیکر نے آج نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے امریکی نگران سفیر نیٹیلی بیکر سے ملاقات میں پاک۔امریکہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں فلسطین اورمشرقِ وسطیٰ میں وسیع تر امن و استحکام کے فروغ کے لیے امریکہ اور عرب و اسلامی ممالک کی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سکیورٹی فورسز کے بارے شرانگیز بیان پر قوم سے معافی مانگیں،محسن نقوی