نوشہرو فیروز، کوچ کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر،2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فراز جوکھیو) نوشہرو فیروزکے علاقےنورپور کے قریب قومی شاہراہ پر یوٹانگ کوچ نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نورپور کے قریب تیز رفتار کوچ موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد ٹرک سے جا ٹکرائی۔موٹر سائیکل سوار منصور کھوکھر اور غلام مصطفیٰ کھوکھر جاں بحق، سعید وزیر اور شاہد علی سمیت دیگر زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد کی لاشیں اور دو زخمی افراد سول اسپتال منتقل کر دیے گئے۔کوچ ڈرائیور موقعے سے فرار ہوگیا، حادثہ سڑک کی مرمت کے دوران ایک طرف کا راستہ بند ہونے کے باعث پیش آیا۔