مولانا فضل الرحمن کا دورہ بنگلہ دیش،وفاقی حکومت روڑے اٹکانے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)وفاقی حکومت مولانا فضل الرحمن کے دورہ بنگلہ دیش میں رکاوٹیں ڈالنے لگی۔مولانا فضل الرحمن کے پاسپورٹ پر تاحال سارک سٹکر نہ لگ سکا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش جانے کےلیے پارلیمنٹریز کا ویزہ نہیں سارک سٹکر لگتا ہے ہے،پارلیمنٹرینز کے سارک ممالک کے دورے کا سٹکر پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ لگاتا ہے،مولانا فضل الرحمن کا پاسپورٹ گذشتہ ہفتے محکمہ پاسپورٹ کو بھجوایا گیا، تاہم ابھی تک سٹکر نہ لگ سکا۔
اس معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ڈی جی پاسپورٹ سے رابطہ کیا ، اور مولانا فضل الرحمن کے پاسپورٹ کے سٹکر نہ لگائے جانے پر ڈی جی سے استفسار کیا، ڈی جی پاسپورٹ نے معاملہ وزیر داخلہ پر ڈال دیا، ڈی جی پاسپورٹ نے سپیکر سے گفتگو میں کہا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر سارک سٹکرز نہیں لگا رہے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 11 نومبر کو بنگلہ دیش روانہ ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گھروں میں قانون نافذ نہ کرو،محبت نافذ کرو:’’مارننگ ود فضا‘‘ میں پرمغز گفتگو