جرمنی میں کارکنوں کی کم از کم فی گھنٹہ اجرت میں ریکارڈ اضافہ

Nov 07, 2025 | 16:09:PM
جرمنی میں کارکنوں کی کم از کم فی گھنٹہ اجرت میں ریکارڈ اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جرمن حکومت نے کارکنوں کی کم از کم فی گھنٹہ اجرت ریکارڈ حد تک بڑھا نے کی منظوری دے دی ۔
جرمن وزیر محنت بیربل باس کاکہناہےکہ وفاقی کابینہ نے ملکی کارکنوں کی کم از کم فی گھنٹہ اجرت بڑھانے کی منظوری دے دی ہے ،اجرت میں نیا اضافہ دو مراحل میں کیا جائے گا۔
 پہلے مرحلے میں فی گھنٹہ اجرت کی یہ رقم یکم جنوری 2026ء سے بڑھا کر 13.90 یورو کی جائے گی، اس کے بعد یکم جنوری 2027ء سے مزید اضافہ کر کے فی گھنٹہ اجرت 14.60 یورو کر دی جائے گی۔
اس وقت ملک میں جزوقتی ملازمتیں کرنے والے کارکنوں کے لیے کم از کم فی گھنٹہ اجرت 12.82 یورو (14.90 ڈالر کے برابر) بنتی ہے۔
جرمن وزارت روزگار کے اعداد و شمار کے مطابق فی گھنٹہ اجرت میں حالیہ اضافے سے تقریباً چھ ملین کارکنوں کو مالی فائدہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر
یاد رہےکہ جرمنی میں کم از کم فی گھنٹہ اجرت کا قانون 2015ء میں متعارف کرایا گیا تھا،کم از کم فی گھنٹہ اجرت 12.82 یورو سے بڑھا کر 14.60 یورو کرنے کی سفارش ایک غیر جانبدار کمیشن نے کی تھی۔