سپریم کورٹ میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر

Nov 07, 2025 | 15:58:PM
سپریم کورٹ میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی۔
 آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے تحت دائر کردہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی جائزے کے اختیارات کو ختم، معطل یا متوازی نظام سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
درخواست سینئر وکیل بیرسٹر علی طاہر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آرٹیکل ایک سو چوراسی تین اور ایک سو ننانوے کے تحت عدالتی جائزے کے اختیارات آئین کا بنیادی ستون ہیں،عدالتی جائزے کے اختیارات کو ختم، معطل یا متوازی نظام سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا,درخواست کا مقصد ستائیسویں ترمیم سے پہلے اعلیٰ عدالتوں کے دائرہ اختیار کو محفوظ بنانا ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ترمیم منظور ہونےکی صورت میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس آئینی معاملات نہیں سن سکیں گی، مجوزہ ترمیم سے عدالتی نظام مفلوج اور عدالتیں غیر مؤثرہو جائیں گی۔
سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اپنے اور ہائی کورٹس کے دائرہ اختیار کا تحفظ کرے، ترمیم کے دیگر حصے بعد میں جائزے کیلئے رہ سکتےہیں مگرعدالتی خودمختاری متاثر نہیں ہونی چاہیے، عدالتی اختیار کا تحفظ عالمی جمہوری اصول ہے ، درخواست میں بین الاقوامی عدالتی مثالیں بھی شامل کی گئی ہیں۔