انڈونیشا: جکارتہ کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 54 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انڈونیشا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسکول کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جکارتہ کے اسکول کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس دوران 54 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فی الحال دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم دھماکے کی جگہ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے پہنچ گئے ہیں اور دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ثبوتوں کے ساتھ مطالبات طالبان کے سامنے رکھ دیے، ثالثوں کی مکمل تائید