کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مایہ ناز بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
انسٹاگرام پر وکی کوشل نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈ یا پر خوشخبری سنائی۔
اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہماری خوشی کا بنڈل آ گیا ہے، بے پناہ محبت اور تشکر کے ساتھ، ہم اپنے بچے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ننھے شہزادے کی تاریخ پیدائش بتاتے ہوئے لکھا کہ اس کی پیدائش 7 نومبر 2025 کو ہوئی ہے۔
وکی کوشل کی جانب سے پوسٹ شیئر ہوتے ہی ساتھی فنکاروں، مداحوں اور فالوورز کی جانب سے مبارک باد اور ننھے شہزادے کے لیے نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 دسمبر 2021 کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راجستھان کے ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی۔
مزید پڑھیں:معروف سٹیج فنکارہ مہک نور گھر میں ہی حادثے کا شکار