معروف سٹیج فنکارہ مہک نور گھر میں ہی حادثے کا شکار

Nov 07, 2025 | 11:50:AM
معروف سٹیج فنکارہ مہک نور گھر میں ہی حادثے کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زبیر راشد )ٹی وی اورسٹیج ڈراموں کی مقبول اداکارہ مہک نور گھر میں حادثے کا شکارہوگئیں۔
 مہک نور پاؤں پھسلنے کے باعث کانچ لگنے سے زخمی ہوگئیں، زمین پر گرنے سے اداکارہ کی آنکھ پر بھی زخم آیاہے۔
پاؤں پھسلنے کے باعث کھڑکی کے کانچ سے ہاتھ پر گہرا زخم آیا ہے،اہل خانہ کی جانب سے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکارہ و اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی
مہک نور نے کراچی کے درجنوں سٹیج ڈراموں میں شکیل صدیقی، رؤف لالہ،پرویز صدیقی کےساتھ عمدہ کام کیاہے،اس کے علاوہ بطور کمپیئر بھی اہم تقریبات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے۔
،،،،