بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹر جہاں آراء عالم کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ

Nov 07, 2025 | 10:42:AM
بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹر جہاں آراء عالم کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ویمن کرکٹر جہاں آراء عالم کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جہاں آراء عالم نے سابق سلیکٹر پر نامناسب رویے کے الزامات لگائے تھے۔

اس حوالے سے سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ سابق سلیکٹر ون ڈے ورلڈ کپ 2022 میں ان کے پاس نامناسب انداز میں آئے تھے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقامی میڈیا میں قومی ٹیم کی ایک سابق رکن کے ٹیم سے جڑے شخص پر مِس کنڈکٹ کے الزامات پڑھے ہیں، یہ ایک حساس معاملہ ہے جس کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فاسٹ باؤلر پر بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت، 5 میچز کیلئے پابندی عائد

بی سی بی کے مطابق یہ کمیٹی 15 روز میں تحقیقات مکمل کر کے سفارشات پیش کرے گی، بورڈ ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے پر ایکشن بھی لیتا ہے۔

واضح رہے کہ جہاں آراء عالم ان دنوں آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں ویمن ٹیم کے سلیکٹر اور منیجر پر الزامات لگائے تھے کہ ان سے فحش سوالا ت کیے گئے۔

جہاں آراء نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ بی سی بی آفیشلز کا بھی رویہ نامناسب رہا تھا۔ انہوں نے اس معاملے کے بارے میں بی سی بی آفیشلز کو بھی تب آگاہ کیا تھا۔

جہان آراء عالم نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مار پیٹ کے الزامات لگائے تھے جسے بی سی بی نے بے بنیاد قرار دیا تھا۔

جہاں آراء عالم نے 135 وائٹ بال میچز میں بنگلادیش کی نمائندگی کی ہے۔