ویڈیو، بھارت میں پاکستان ’’زندہ باد‘‘ کے نعرے

Nov 07, 2025 | 10:32:AM
ویڈیو، بھارت میں پاکستان ’’زندہ باد‘‘ کے نعرے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے شہر گوا میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں کو دیکھ کر ہلچل مچ گئی جس کے بعد 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  شمالی گوا کے علاقے باگا اور ارپورہ میں 2 مختلف واقعات پیش آئے جس میں دکانوں کے ایل ای ڈی سائن بورڈز پر پاکستان زندہ باد کے نعرے دکھائی دیئے۔

پولیس کے مطابق 9 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پہلا واقعہ رات 9 بجکر 50 منٹ پر جبکہ دوسرا 10 بجکر 18 منٹ پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں:معروف  بھارتی گلوکارہ و اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

 پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دکانداروں کو حراست میں لے کر ایل ای ڈی بورڈز کو منقطع کردیا۔

 دونوں دکانداروں کے خلاف ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں الگ الگ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ کارروائیاں جان بوجھ کر کی گئی تھیں یا کسی نے سسٹم کو ہیک کیا تھا۔