سنی اتحاد کونسل کے سابق سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار

Nov 07, 2025 | 08:32:AM
سنی اتحاد کونسل کے سابق سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عزادار حسین)سنی اتحاد کونسل  کے سابق چیئرمین اور فیصل آباد سے سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو جمعہ کی صبح   گرفتار کر لیا گیا۔
صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد D12 بائی پاس سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا۔
صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ انکے بھائی قائمقام چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا بھی تھے۔
صاحبزادہ حسن رضا نے ٹیلی فونک رابطہ میں گرفتاری کی تصدیق کردی۔
 قائمقام چئیرمین صاحبزادہ حسن رضا کے مطابق پشاور سے فیصل آباد آرہے تھے کہ اسلام آباد بائی پاس پر پولیس نے گرفتار کیا۔
 قائمقام چئیرمین نے بتایا کہ صرف صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کیا گیا جبکہ ہمیں نہیں روکا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں:قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی: ٹرمپ کا اعلان

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتاری کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔