اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطین کیلئے امریکی قونصلیٹ دوبارہ کھولنے کی مخالفت کر دی

Nov 07, 2021 | 11:05:AM
اسراءیل،امریکہ،آمنے سامنے
کیپشن: اسراءیل،امریکہ آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسرائیل اور امریکا آمنے سامنے آ گئے،اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطین کیلئے امریکی قونصلیٹ دوبارہ کھولنے کی مخالفت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے بیت المقدس میں فلسطینیوں کیلئے امریکی قونصلیٹ دوبارہ کھولنے کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسرائیل نے امریکا کے سامنے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔ ناجائز صہیونی ریاست کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے پوری ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس صرف اور صرف اسرائیل کا دارالحکومت ہے۔ ٹرمپ دور میں فلسطین کیلئے امریکی قونصلیٹ بند اور اسرائیل کیلئے امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی ور لڈ کپ ، آج نیوزی لینڈ کا افغانستا ن،پاکستان کا سکا ٹ لینڈ سے میچ