ٹی ٹونٹی ور لڈ کپ ، آج نیوزی لینڈ کا افغانستا ن،پاکستان کا سکا ٹ لینڈ سے میچ

Nov 07, 2021 | 10:09:AM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،اہم میچز،پاکستان،سکاٹلفنڈ
کیپشن: ٹی ٹو نٹی ور لڈ کپ،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج پہلا میچ نیوزی لینڈ اور افغانستا ن کا ہو  گا۔ رات 7 بجے پاکستان اور سکاٹ لینڈ ٹکراءیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق شاہین آج رات سکاٹ لینڈ کے خلاف میدان میں اتریں گے، یہ میچ گروپ ٹو کی دونوں ٹیموں کا آخری گروپ میچ ہے۔ یا  د رہے کہ پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے۔

 سہ پہر 3 بجے نیوزی لینڈ اور افغانستان کا آمنا سامنا ہو گا، یہ میچ بھارت کے لیے زندگی اورموت کا مسئلہ ہے، نیوزی لینڈ اگر افغانستان سے جیت گیا تو  بھارتی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔

اگر افغانستان کی نیوزی لینڈ سے جیت ہوتی ہے تو انڈیا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید تو پیدا ہو جائے گی لیکن اس کا فیصلہ انڈیا اور نمیبیا کے آخری لیگ میچ کے بعد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی میں حریم شا ہ کا رومانس۔۔ویڈیو سامنے آگئی