مشتاق احمد کی جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ آمد،مولانا شیخ ادریس کی شہادت پرتعزیت

May 07, 2026 | 21:21:PM
مشتاق احمد کی جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ آمد،مولانا شیخ ادریس کی شہادت پرتعزیت
کیپشن: سابق سنیٹر مشتاق احمد کی جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ آمد،مولانا شیخ ادریس کی شہادت پرتعزیت
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سابق سنیٹر مشتاق احمد خان جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں مشتاق خان  نے شیخ الحدیث مولانا ادریس کی شہادت پر مولانا فضل الرحمان سے تعزیت کی۔ 

مشتاق احمد خان نے شیخ الحدیث مولانا ادریس کی بلندی درجات کے لئے دعاء مغفرت اور فاتحہ خوانی کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،مشتاق احمد خان نے مولانا فضل الرحمان کو فلسطین کے تازہ حالات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں سنیٹر مولانا عطاء الرحمان مرکزی ترجمان  اسلم غوری اور سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں :  وزیر اعلیٰ خیبرنخواکا جے یو آئی سربراہ سےرابطہ،شیخ ادریس کی شہادت پراظہارافسوس