میرج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے نئی سہولت متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پنجاب میں میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے نئی سہولت متعارف کروادی گئی ہے۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تحت 15 ای خدمت مراکز پر میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کی سہولت فراہم کردی گئی ہے،شہری اپنی شادی کی رجسٹریشن بغیر کسی پیچیدہ مرحلے یا اضافی دشواری کے نہایت آسان، تیز اور محفوظ طریقے سے کرواسکتے ہیں۔
میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے دفاتر صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک کھلیں رہیں گے۔
شہری رابطے کے لیے ویب سائٹ https://ekhidmat.punjab.gov.pk/ پر رجوع کرسکتے ہیں جبکہ مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1317 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : موبائل فون پر ٹیکس سے متعلق بڑی خبر آگئی