سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا

May 07, 2026 | 09:45:AM
سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا۔
 ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی اور عالمی منڈیوں کے مثبت اشاروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نئی طاقت دے دی، ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار ایک سو نواسی پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ باہتر ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
ہنڈریڈ انڈیکس 1 ہزار 189 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 172 ہزار 894 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران مارکیٹ 173 ہزار 274 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی ٹریڈ کرتی رہی۔
ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی خبروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے جبکہ عالمی منڈیوں سے ملنے والے مثبت اشاروں نے بھی مارکیٹ کو سپورٹ فراہم کی۔
بدھ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور ہنڈریڈ انڈیکس تقریباً 7 ہزار پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:8 سے 10 مئی کے دوران شدیدگرمی؛پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 171704 کی سطح پر بند ہوا تھا۔