متاثرہ آنکھ کے فالو اپ چیک اپ کے بعد بشریٰ بی بی ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ چیک اپ کیا گیا۔ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری17 اپریل کو الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال میں کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ چیک اپ اڈیالہ جیل میں بھی ہوتا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل واپس منتقل کردیا گیا۔