ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر بلاول بھٹو کا اظہار تشکر

May 07, 2023 | 23:59:PM
ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر بلاول بھٹو کا اظہار تشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی پر اظہار تشکر ۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ضمنی بلدیات انتخابات میں  پیپلز پارٹی کی کامیابی پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی سے لے کر کشمور تک، عوام نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،تاریخی کامیابی ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین جیالے ہوں گے، یہ کامیابی عوام کے اعتماد، شہید قائدین و کارکنان کی قربانیوں اور جیالوں کی محنتوں کا ثمر ہے، جیالوں کے کندھوں پر ذمے داریاں بڑھ گئیں، عوام کی بلا امتیاز خدمت ہی ہمارا شعار ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین و کاوَنسلرز صوبے کی ہر گلی اور محلے کو ترقیاتی عمل کا حصہ بنائیں۔ 

 پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے منتخب نمائںدے یہ ازبر کر لیں کہ ہر گلی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا گھر ہے اور ہر محلہ قائدِ عوام کا ہے،مجھے ہر عام پاکستانی کا گھر اسی طرح عزیز ہے، جیسے بلاول ہاوَس، جیالو کمر کس لو، عوامی خدمت کو نئی بلندیاں اور اقدار کا نیا معیار قائم کرنا ہے۔