پی آئی اے نے بحرین کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

May 07, 2021 | 19:39:PM
پی آئی اے نے بحرین کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، براہ راست پروازوں سے مسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔
 بحرین کے لیے ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کردیا ، پہلی پروازپی کے189آج لاہورسے156مسافروں کولیکرروانہ ہوئی ، پی آئی اے بحرین کے لیے ہفتہ وار2پروازیں چلا رہی ہے۔
اس حوالے سے پی آئی اے سی ای او کا کہنا ہے کہ منافع بخش روٹس پرپروازیں بحال کرناپلان کاحصہ ہے، مزیدبین الاقوامی مقامات کیلئے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔خیال رہے سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو بحرین آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔
 یاد رہے کورونا وائرس کے باعث بحرین کیلئے فضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔ فروری مین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے وسطی اشیا ممالک کیلئے پروازوں میں اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان ، آذربائیجان اور ازبکستان کے لئے پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔صدر مملکت عارف علوی نے سیشن کورٹس کو بڑا اختیار دیدیا