مزید 15سٹوڈنٹ، 30 پاکستانی، پانچ افریقی، دو ایرانی، ایک عمانی ایران سے پاکستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایران میں مقیم پاکستانیوں کے ایران سے انخلا کا سلسلہ سات روز سے جاری ہے۔
ایران میں جنگ کے آغاز کے دن سے وہاں مختلف شہروں میں پھنس جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے تہران مین پاکستانی سفارت خانہ مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔ پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری رہا۔
آج گبد ریمدان بارڈر سے 15 سٹوڈنٹس نے بارڈر کراس کیا۔ آج ٹوٹل 53 افراد پاکستانی شہری ایران سے سرحد عبور کرکے پاکستان پہنچے۔ آج سرحد عبور کرنے والوں میں ساؤتھ افریقہ کے 5 شہری اور 2 ایرانی اور 1 عمانی باشندہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پیرا PERA پٹرول چھپانے، مہنگا بیچنے والے پمپوں پر چھاپے مارے گی، لائسنس منسوخ ہوں گے
جنگ کے پہلے سات دن میں 300 سٹوڈنٹس پاکستان واپس آئے۔ مجموعی طور پر 853 افراد گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ انتظامیہ ایران سے واپس آنے والوں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور یہاں سے بارڈر کراس کر کے اپنے اپنے ملک جانے کے خواہشمند غیر ملکیوں کی بھی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: آج شام وسطی اسرائیل میں ایران کے میزائل کا ساتواں حملہ
یہ بھی پڑھیئے: پاکستانی باشندہ امریکہ میں ٹرمپ کے قتل کی سازش کا مجرم قرار پا گیا