آن لائن نیلامی میں فروخت نہ ہونیوالے نمبرز دوبارہ فروخت کرنے کافیصلہ

Mar 07, 2026 | 11:38:AM
 آن لائن نیلامی میں فروخت نہ ہونیوالے نمبرز دوبارہ فروخت کرنے کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی)آن لائن نیلامی میں فروخت نہ ہونے والے نمبرز کو دوبارہ فروخت کرکےکمائی کافیصلہ کرلیاگیا۔
محکمہ ایکسائز کو ای آکشن میں نیلام نہ ہونے والے والے46ہزار6سو نمبرز فروخت کرنے کی منظوری مل گئی۔
ای آکشن میں فروخت نہ ہونے والے نمبرز مخصوص عرصہ کے بعد سسٹم میں بلاک ہوجاتے تھے،گاڑیوں کی اب تک ای آکشنزمیں 17سو82سیریزکے99ہزار9سونمبرزفروخت کرکےساڑھے 55کروڑکا ریوینیوحاصل کیا گیا۔
ایکسائزحکام کے مطابق ای آکشن کی نیلامی کےآغاز سے ابتک گاڑیوں کے10ہزار4سو،موٹرسائیکلوں کے33ہزار3سوجبکہ کمرشل گاڑیوں کے3ہزار نمبرزلیفٹ اوور ہوئے۔گاڑیوں کی ابتک ای آکشنزمیں 17سو82سیریزکے99ہزار9سونمبرزفروخت کرکےساڑھے 55کروڑکا ریوینیوحاصل کیا گیا۔موٹرسائیکلوں کی2029نیلامیوں میں2لاکھ33ہزارنمبروں سےپونے18کروڑکی وصولیاں کی گئیں۔کمرشل گاڑیوں کی 69سیریزکے29سونمبرز نیلامی کرکےسوا42لاکھ کی آمدنی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ؛ٹرینوں کے کرایے بھی بڑھانے پر غور
ایکسائزحکام کے مطابق ڈی جی ایکسائز عمرشیر چٹھہ کی جانب سے لیفٹ اوور نمبر کی دوبارہ فروخت کے لئے بھجوائی سمری کوکیبنٹ کمیٹی نے منظوری دے دی ہے،کابینہ کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد عملدرآمد شروع کردیا جائےگا۔
ایکسائزحکام کے مطابق لیفٹ اوور نمبرز کی دوبارہ فروخت سےحکومت کوکروڑوں کی آمدنی متوقع ہے۔