وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کابینہ اجلاس طلب کر لیا

Mar 07, 2023 | 21:26:PM
 وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کابینہ اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ نے  جمعرات کے روز صبح 10 بجے سندھ کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں 35 نکاتی اہم ایجنڈے پر غور و فکر کیا جائے گا. 9 مارچ کو ہونے والے اس اہم اجلاس میں وزراء، مشیران، معاونینِ خاص سمیت دیگر افسران شامل ہوں گے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی بھی زیرِ غور لائی جائے گی، بگڑتی ہوئی ملکی صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مد نظر اہم فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی۔