آصف علی زرداری کی محمود حیات کی رہائشگاہ آمد،ہمشیرہ اور بھائی کے انتقال پراظہار افسوس

Mar 07, 2023 | 17:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)میلسی میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی جلہ جیم میں محمود حیات ٹوچی خان کی رہائش گاہ آمد، سابق صدر  آصف علی زرداری نے محمود حیات خان ٹوچی سے ان کی ہمشیرہ اور بھائی یاسر احمد خان یوسفزئی کے انتقال پراظہار افسوس کیا۔

 آصف علی زرداری نے محمود حیات ٹوچی خان کےلواحقین جہانگیر احمد خان، عبداللہ حیات خان اور عبدالمجیب خان سے بھی تعزیت کی،سابق صدر نے محمود حیات ٹوچی خان کی ہمشیرہ اور بھائی کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

آصف علی زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم سید احمد محمود نے بھی محمود حیات ٹوچی خان سے تعزیت  کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری  نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ مہنگائی ہمارے گلے پڑے گی،پیپلزپارٹی کے دور میں تنخواہیں 100فیصد بڑھائی تھیں،مسائل کے حل کیلئے عمران خان کی حکومت گرائی، عوام اور کارکنوں پر اعتبار ہے کہ انہیں ہم پر اعتبار ہے۔