الٹے ہاتھ پر 18 انڈوں کا بیلنس، کیا عراقی نوجوان عالمی ریکارڈ توڑ سکا ؟

Mar 07, 2022 | 23:46:PM
عراقی, نوجوان ,الٹے ,ہاتھ , 18 انڈوں ,بیلنس
کیپشن: عراقی نوجوان کا الٹے ہاتھ پر 18 انڈوں کا بیلنس (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عراق کے ایک نوجوان شہری نےاپنے الٹے ہاتھ  پر 18 انڈے رکھ کر  توازن قائم کرکے عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

 میڈیا رپورٹس کےمطابق  عراق کے شہری ابراہیم صادق نے ہاتھ  کی پشت پر بیک وقت 18 انڈوں کو رکھ کر توازن  قائم کرکے گینز بگ آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ اس ریکارڈ سے قبل  سال2020 میں برطانوی شہری جیک ہیرس نے الٹے ہاتھ  پر 18انڈے رکھ کر ان کا توازن قائم کیا تھا۔ابراہیم صادق جیک ہیرس کا ریکارڈ تو نہ توڑ سکے تاہم باصلاحیت عراق لڑکےنے نئے عالمی ریکارڈ کا ٹائٹل حاصل کرنے کے لئے بھر پور کوششیں کیں، وہ ریکارڈ توڑنے کا کارنامہ سرانجام تو نہ کر دے سکے تاہم ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ابرہیم صادق کو جیک ہیرس کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے لئے19 انڈوں کو 5 سیکنڈ تک بغیر کسی سپورٹ کے الٹے ہاتھ پر پر بیلنس رکھنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: روسی حملے کا12واں روز، تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے لنک اوپن کریں