ہوا کےبگولے نے تباہی مچا دی،2 بچوں سمیت7 امریکی ہلاک

Mar 07, 2022 | 18:43:PM
امریکی، ریاست ،آئیووا، آنیوالا، ہوا ،بگولہ
کیپشن: امریکی ریاست آئیووا میں آنیوالا ہوا کا بگولہ(فوٹو بشکریہ اے بی سی نیوز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی ریاست آئیووا میں ہوا کے بگولے نےتباہی مچا دی، جس کی زد میں آنے سے 2  بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

العریبہ ٹی وی کے مطابق ریاست آئیووا کے شہر میڈیسن کے ہنگامی صورتحال امور کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ڈیس موئنس شہر کے جنوب مغرب میں آیا جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، درخت گر گئے اور بجلی کی ترسیلی لائنیں تباہ ہوگئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے درجنوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا، جس دوران دو بچوں سمیت 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کچھ زخمی ہوئے۔لوکاس بستی میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس دوران ڈیس موئنس کے علاقے میں تقریباً 10,000 لوگ بجلی کی سہولت سے محروم رہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین پر قبضہ،روس نے عربی گوریلا جنگجو بھرتی کرلئے، امریکی اخبار کا دعویٰ