سکیورٹی فورسز کے وزیرستان میں کامیاب آپریشنز،4 دہشتگرد کمانڈرز ہلاک

Mar 07, 2021 | 21:41:PM
سکیورٹی فورسز کے وزیرستان میں کامیاب آپریشنز،4 دہشتگرد کمانڈرز ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 4 دہشتگرد کمانڈرز مارے گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی و جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، خفیہ اطلاعات پر الگ الگ آپریشنزدتہ خیل اور زوئیدہ میں کئے گئے ،سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشتگردکمانڈر ہلاک ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈرعبدالآدم، مولوی محبوب اورمیرسلام شامل ہیں ،ہلاک دہشتگردعبدالآدم کا تعلق ٹی ٹی پی بسم اللہ گروپ سے تھا، دہشتگردکمانڈر بارودی سرنگ، بھتہ خوری سمیت دیگروارداتوں میں ملوث تھاجبکہ دہشتگرد محبوب اورمیرسلام بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں ۔