’لالا آپ کی دعاﺅں کا شکریہ‘شاہین شاہ آفریدی

Mar 07, 2021 | 18:21:PM
’لالا آپ کی دعاﺅں کا شکریہ‘شاہین شاہ آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر شاہین شاہ آفریدی بھی میدان میں آگئے اور اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ لالا آپ کی دعاﺅں کا شکریہ۔
شاہین آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہاہے کہ اللہ تعالی ہر ایک کیلئے معاملات کو آسان کرے ۔آپ پوری قوم کا فخر ہیں ۔


واضح رہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کی جانب سے رشتہ مانگنے کی تصدیق کی تھی،سابق کپتان کا کہناتھا کہ شاہین آفریدی کے خاندان نے بیٹی کا رشتہ مانگا ہے،شاہد آفریدی کاکہناہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں،دونوں خاندان رابطے میں ہیں، اگر اللہ کو منظور ہوا تو یہ جوڑا بھی بنے گا۔آخر میں شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیاتھا۔