ملک لوٹ کر کاغذی شیر لندن بھاگ گئے، فردوس عاشق 

Mar 07, 2021 | 15:14:PM
ملک لوٹ کر کاغذی شیر لندن بھاگ گئے، فردوس عاشق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کاغذی شیر ملک لوٹ کر لندن بھاگ گئے۔

  فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے بھگوڑے کرپٹ ظل سبحانی اور منشی اسحاق کو کون نہیں جانتا؟۔مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فردوس عاشق  نے کہا کہ جعلی راج کماری پورے شاہی ٹبر خصوصاً اپنے اباجی کی تباہ شدہ سیاست سمندر بُرد کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتیں۔

 جھوٹوں کی نانی نے درست کہا ہے کہ گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے۔