پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا مشن۔۔ وومن ڈے پر 50 ہزار  کسان خواتین دہلی پہنچیں گی

Mar 07, 2021 | 13:20:PM
پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا مشن۔۔ وومن ڈے پر 50 ہزار  کسان خواتین دہلی پہنچیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کسانوں نے مودی سرکار کو ہلا کررکھ دیا،کسان احتجاج میں بھارتی خواتین بھی میدان میں آگئیں۔ پنجاب سے 50 ہزار کسان خواتین وومن ڈے پر دہلی پہنچیں گی۔مظاہرین نے بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کےگھیراؤ کی بھی تیاریاں کرلیں۔ کاشتکاروں نے دہلی کی طرف جانے والی بڑی سڑکیں بلاک کر کے احتجاج کیا۔

بھارتی کسانوں کے احتجاج کو 100 روز سے زائد گزر گئے۔ مظاہرین نے ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کی ہائی ویز بلا ک کر دیں۔ ہزاروں مظاہرین نے ہریانہ ایکسپریس وے بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،خواتین کسان کالے کپڑے پہن کرریلیوں میں شریک ہوئیں۔

 بھارتی پنجاب میں بچے اوربڑے اپنے تحفظ کے لئے کرپان کے گر بھی سیکھ رہے ہیں، کسان رہنماؤں نے زرعی قوانین واپس نہ ہونے پر پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کررکھا ہے، بھارتی پارلیمنٹ کا دوسرا بجٹ سیشن کل سے شروع ہورہا ہے۔کانگریس ہریانہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے خلاف 10مارچ کو تحریک عدم اعتماد لا ئے گی۔

دوسری جانب خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹائم میگزین نے احتجاج میں شریک خواتین کسانوں کو سرورق میں جگہ دی ہے۔