چینی خلائی جہازسے مریخی سطح کی حیرت انگیز تصاویر 

Mar 07, 2021 | 12:34:PM
چینی خلائی جہازسے مریخی سطح کی حیرت انگیز تصاویر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ناسا کا جدید ترین خلائی جہاز پریزرویئرنس مریخ پر اترنے کے بعد چہل قدمی کرتا دیکھا گیا۔ تصویرمیں اماراتی خلائی جہاز مریخ کے گرد گھوم رہا ہے جبکہ چینی مشن تیان وین اول ایک ماہ سے زیرِ گردش ہے اور اب اسے مریخ کی بہت خوبصورت اور حقیقی تصاویر بھیجی ہیں۔

تیان وین ون کچھ وقت کےلئے مریخی مدار میں زیرِ گردش رہے گا اور اس کے بعد وہ اس کی سطح پر جااترے گا۔ واضح رہے کہ تیان وین کا مطلب ’آسمانی سچائی کی تلاش‘ ہے۔ اب چینی خلائی ایجنسی ، سی این ایس اے نے جمعرات کو دو بلیک اینڈ وائٹ اور رنگین تصاویر زمین پر بھیجی ہیں۔

 تیان وین اول تین مریخی مشن پر مشتمل ہے جن میں سے ایک اس کی سطح پرغالباً اپریل میں اترے گا۔ 

کامیابی کی صورت میں چین مریخی سطح پر اپنی غیرانسانی سواریاں بھیجنے والا دوسرا ملک بن جائے گا۔  اس سے قبل امریکہ نصف درجن کے قریب خود کار گاڑیاں (روور) مریخ پر اتارچکا ہے۔ چین کا خلائی جہاز عین ناسا کی طرح پیراشوٹ، راکٹ اور ایئربیگ استعمال کرے گا۔ منصوبے کے تحت تیان وین ون یوٹوپیا پلینیشیا نامی ایک ہموار سطح پر اترے گا جہاں جا بجا پتھر موجود ہیں۔ اسی جگہ پر ناسا نے 1976 میں وائکنگ ٹو نامی خلائی گاڑی بھی اتاری تھی۔