ٹی 20: آسٹریلیا کو شکست ،نیوزی لینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی

Mar 07, 2021 | 10:42:AM
ٹی 20: آسٹریلیا کو شکست ،نیوزی لینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 7 وکٹ سے شکست دیکر سیریز تین دو سے اپنے نام کر لی۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔کینگروز کی جانب سے میتھیو ویڈ 44 اور ایرون فنچ 36 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

مارٹن گپٹل نے 46 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ ڈیون کونوے 36 اور گلین فلپس 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔مارٹن گپٹل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ نیوزی لینڈ کے اش سوڈھی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔