پروہاکی، پاکستان ٹیم مینجمنٹ میں پھر ردوبدل

Jun 07, 2026 | 12:21:PM
پروہاکی، پاکستان ٹیم مینجمنٹ میں پھر ردوبدل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ایک بار پھر ردوبدل کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پروہاکی لیگ کے لیے ٹیم میں ردوبدل کے بعد گول کیپنگ کوچ مظہر عباس کو  نہ لے کر جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق کپتان وسیم احمد کے بطور کوچ ٹیم کو جوائن کرنے کا امکان ہے جبکہ آسٹریلیا میں مقیم وسیم احمد بلجیم میں ٹیم کو جوائن کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ پاکستان ہاکی سکواڈ 20کھلاڑیوں اور 5 آفیشلز  پر مشتمل ہوگا اور تمام سفری معاملات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:فٹبال ورلڈکپ سے قبل بڑا ہنگامہ،دوستانہ میچ میں مکے چل گئے

 منظورالحسن ہیڈکوچ، وسیم احمد کوچ اور خواجہ جنید ٹیم منیجر اور کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اس کے علاوہ سلطان اشرف ویڈیو اینالسٹ اور فہد جاوید بطور فزیو ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم لاہور میں آج آخری ٹریننگ سیشن کرے گی اور ٹیم 9 اپریل کی شام لاہور سے کراچی اور 10جون کی صبح بلجیم روانہ ہوگی۔