فٹبال ورلڈکپ سے قبل بڑا ہنگامہ،دوستانہ میچ میں مکے چل گئے

Jun 07, 2026 | 10:51:AM
فٹبال ورلڈکپ سے قبل بڑا ہنگامہ،دوستانہ میچ میں مکے چل گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے جانے والے ایک دوستانہ میچ میں پرتگال کے ا سٹار فوروڈ  رافیل لیو  کو شدید جھگڑے کے بعد ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔

پرتگال اور چلی کے درمیان میچ کے دوران ایک واقعے کے بعد کھلاڑیوں میں تلخ کلامی شروع ہوئی جو جلد ہی ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی، جھگڑے کے دوران لیو نے ایک مخالف کھلاڑی کو چہرے پر مکے یا تھپڑ جیسا حملہ کیا، جس کے بعد ریفری نے انہیں فوری طور پر میدان سے باہر بھیج دیا۔

اسی جھگڑے میں چلی کے کھلاڑی ایوان رومن  کو بھی ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:جہاز کے لینڈنگ گیئر میں ہیڈ فونزپھنس گئے ، ہنگامی لینڈنگ

میچ کے دوران ہونے والے اس واقعے نے ورلڈ کپ سے قبل پرتگال ٹیم کے لیے تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ لیو ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں مانچسٹر یونائیٹڈ سمیت کئی کلبز کی دلچسپی بھی حاصل ہے۔

اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا ان پر مزید پابندی لگ سکتی ہے جو ان کی ورلڈ کپ شرکت کو متاثر کر سکتی ہے۔