سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان اگر پاکستان کی میزبانی کے خلاف جائیں تو پی سی بی بھی انکی مخالفت کرے: وہاب ریاض

Jun 07, 2023 | 16:26:PM
سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان اگر پاکستان کی میزبانی کے خلاف جائیں تو پی سی بی بھی انکی مخالفت کرے: وہاب ریاض
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان اگر ایشیا کپ کیلئے پاکستان کی میزبانی پر مخالفت کرتا ہے تو  پھر پی سی بی کو بھی ان کی مخالفت کرنی چاہیے۔

مشیرکھیل وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ سری لنکا ،بنگلہ دیش اور افغانستان کو ہمیشہ برے وقت میں پاکستان نے سپورٹ کیا۔ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان اگر پاکستان میزبانی کی مخالفت کرتا ہے تو پھر پی سی بی کو بھی انکی مخالفت کرنی چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

وہاب ریاض نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ پاکستان میں ہو یا نیوٹرل وینیو پر پاکستان کو کھیلنا چاہئیے، ابھی بھی خواہش ہے کہ پاکستان کی طرف سے کھیل سکوں، ورلڈ کپ اورایشیاء کپ میں خواہش ہے کہ چھلانگیں مار مار کر پاکستان کی طرف سے کھیلوں۔

وہاب ریاض نے کہا میری یہ بھی خواہش ہے کہ پاکستان کے فاسٹ باولنگ کیمپ میں باولنگ کروں۔