چاہت فتح علی خان کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی ،ملی نغمہ جاری کردیا

Jun 07, 2023 | 15:14:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وائرل انٹرنیٹ سنسیشن چاہت فتح علی خان نے دل کو چھو لینے والے نغمے کے ساتھ واپسی کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

پاکستانی فوج ان دنوں موجودہ حالات کی وجہ سے بہت زیادہ تنقید کی زد میں ہے، جس کی وجہ سے ”اُستاد“ چاہت نے فیصلہ کیا کہ اب قوم کو یکجہتی کیلئے ایک نئے ’ملی نغمہ‘ کی ضرورت ہے۔جس کا مقصد 9 مئی کے حملے کی مذمت کرنا ہے، جو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں کیا گیا تھا۔ چاہت فتح علی خان نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا نغمہ ”یہ جو آرمی ہے“ جاری کیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے حسبِ معمول اپنے سُر و تال سے عاری انداز میں دل کو چھو لینے والا نغمہ پیش کیا، جسے سن کر آپ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوجائیں گے۔نرالے گلوکار جو مقبول گانوں کی مزاحیہ پیشکش کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے اب اپنی موسیقی کے ذریعے فوج کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی ہے۔

یہ ”خصوصی“ ملی نغمہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے فوج کو شدید عوامی جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔ جیسے ہی یہ گانا انٹرنیٹ پر آیا، نیٹیزنز کو تفریح کا ایک نیا موقع ہاتھ لگ گیا۔

صارفین کی جانب سے مختلف تنصرے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان کی اپنی ”منفرد“ پرفارمنس کے ذریعے توجہ حاصل کرنے اور وائرل لمحات تخلیق کرنے کی صلاحیت سوشل میڈیا پر لوگوں کو مسحور اور محظوظ کرتی رہتی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیہات میں شہر جیسی سہولیات، حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کر لیا

چاہت فتح علی خان نے پاکستان میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔ ان کی شہرت راتوں رات اس وقت آسمان کو چھونے لگی جب پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ان کا ترانہ وائرل ہوا۔

اگرچہ چاہت فتح علی خان کا تعلق کسی بھی طرح سے نصرت فتح علی خان خاندان سے نہیں ہے، لیکن ان کے مخصوص نام اور مقبول گانوں کی پیروڈی بنانے کی ان کی صلاحیتوں نے خاصی توجہ حاصل کی۔