کریم بینریما کی سعودی کلب میں شمولیت ، شائقین کا پرجوش انداز میں خوش آمدید

Jun 07, 2023 | 00:35:AM
کریم بینریما کی سعودی کلب میں شمولیت ، شائقین کا پرجوش انداز میں خوش آمدید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب رئیل میڈرڈ کے کھلاڑی  کریم بینریما نے سعودی عرب کے فٹ بال کلب "الاتحاد" میں شمولیت اختیار کر لی جس پر الاتحاد کے شائقین نے ان کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  35 سالہ فرانسیسی کھلاڑی کریم بینزیما 14 سیزن کھیلنے کے بعد سعودی عرب کے حالیہ چیمپیئن کلب "الاتحاد" کا حصہ بن گئے ہیں۔
فرانسیسی فٹبالر اپنے سابق ساتھی کرسٹیانو رونالڈو کی "النصر "کلب میں شمولیت کے بعد  سعودی عرب میں کھیلنے والے دوسرے بڑے سٹار بن سکتے ہیں جبکہ فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما اور "الاتحاد" فٹ بال کلب کے درمیان جلد معاہدےپر دستخط کر دئیے جائیں گے جبکہ سعودی فٹ بال شائقین نے اس خبر پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے۔