گیس کی قلت پر قابو پانے کے لئے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

Jun 07, 2022 | 13:35:PM
 وزیراعظم شہباز شریف کابڑا فیصلہ
کیپشن:  وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت ہونے والی گیس کو فوری طور پر عوام کیلئے فراہم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کے لئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چیئرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکرٹری پٹرولیم بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم کو شمالی وزیرستان، بنوں میں نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے گیس کے شعبے کی مجموعی صورت حال سمیت طلب اور رسد پر بریفنگ لینے کے بعد دریافت شدہ گیس فوری طور پر عوام کو فراہم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ یہ ذخائر عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کیلئے استعمال میں لائے جائیں،  شہباز شریف نے کہا کہ متعلقہ علاقوں کے عوام کو دریافت شدہ گیس کے ثمرات فراہم کئے جائیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے علاقے کی ترقی، سماجی بہبود، تعلیم و صحت کے حوالے سے سفارشات طلب کرلیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑا اقدام ۔سرکاری ملازمین کی سنی گئی

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں سے ایک ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے،ترجمان ماڑی پیٹرولیم  کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے جس میں 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ہے۔