ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کاتعین کیا جائے:بلاول

Jun 07, 2021 | 13:08:PM
ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کاتعین کیا جائے:بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گھوٹکی میں ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دو ٹرینوں کے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں مسافروں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر انتہائی صدمہ ہوا۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ زخمیوں کی فوری طبی امداد کو یقینی بنایا جائے۔وفاقی حکومت ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے فی الفور تحقیقات کرکے اسے عوام کے سامنے لائے۔انہوں نےوفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا اور زخمیوں کی مالی معاونت کی جائے۔

دوسری جانب جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثے میں درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے روزمرہ کا معمول بن گئے ہیں،ایسے واقعات کی روک تھام تب ہی ممکن ہے جب غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیںحادثہ کیسے ہوا۔۔۔؟ٹرین ڈرائیورنےسب کچھ  بتا دیا