عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے پر فائدہ عوام کو منتقل کریں گے:علی پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے،اوگراہر ہفتے عالمی نرخوں کے مطابق قیمتوں کا تعین کرتی ہے،20سال سے یہی قیمتوں کا تعین کرنے کا فارمولا رائج ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہاکہ اوگرا عالمی قیمتوں کی اوسط اور پی ایس او لاگت شامل کرکے قیمت مقرر کرتا ہے،ان کاکہناتھا کہ عوام پر ایندھن کی قیمتوں کا بوجھ کم کرنا حکومت کی ترجیح ہے،وزیراعظم نے سستے ایندھن کیلئے 130ارب روپے فراہم کئے،وزیر پیٹرولیم نے کہاکہ موٹر سائیکل سواروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو سستا ایندھن فراہم کیا گیا، کاروباری میں منافع اور نقصان کمپنیوں کی اپنی ذمہ داری ہے،عوام کو عالمی منڈی میں کمی کا مکمل ریلیف ملنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!فائرنگ واقعہ میں بڑی سیاسی جماعت کے رہنما کا بھائی جاں بحق