خیبرپختونخوا حکومت کی دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی خاندانوں کیلئے امدادی پیکیج کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کا دہشت گردی سے متاثرہ اقلیتی خاندانوں کیلئے12 کروڑ 60 لاکھ روپے کے مالی امداد ی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری کی زیر صدارت اسسمنٹ کمیٹی اجلاس کے دوران 173 درخواستوں کا جائزہ لیا گیا، 167 مستحق افراد اور خاندانوں کیلئے امداد کی منظوری دے دی گئی۔
امدادی پیکج کے لیے زخمی افراد، بیوہ گان، یتیم بچوں، غیر شادی شدہ بیٹیوں اور معذور افراد کو مالی امداد کے اہل قرار دیا گیا ، مالی امداد کے تمام کیسز ضلعی اور محکمانہ سطح پر جانچ پڑتال کے بعد منظور کیے گئے ہیں۔
شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کیلئے ہر کیس کی ازسرنو تصدیق کی گئی، دو مختلف زمروں میں شامل خاتون کو صرف ایک زمرے کے تحت امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا، مستقل معذوری کے 7 کیسز زیر غور، 6 کیسز دستاویزات کی فراہمی سے مشروط منظور کر لیے گئے۔
مردان گوردوارہ سنگھ سبھا حملے کے متاثرہ خاندان کیلئے 40 لاکھ روپے امداد منظور کیا گیا، شہید جگن ناتھ اور ان کی اہلیہ کے قانونی ورثا کو مالی امداد فراہم کی جائے گی،ضلعی جانچ پڑتال کمیٹی کو ایک ہفتے میں رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین کی مدد ریاستی، قومی اور انسانی ذمہ داری ہے، اقلیتی برادریوں کے تحفظ، مذہبی آزادی اور فلاح کیلئے اقدامات جاری رہیں گے، انھوں نے کہا کہ حکومت ہر مستحق متاثرہ خاندان کو قانون کے مطابق امداد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں :گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک