صدرمملکت آصف زرداری کا نشانِ حیدر حوالدار لالک جان شہید کی برسی پر انکی عظیم قربانی اور بہادری کو خراجِ عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نشانِ حیدر حوالدار لالک جان شہید کی برسی پر انکی عظیم قربانی اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہداء کا خون پاکستان کے محفوظ، مضبوط اور باوقار مستقبل کی ضمانت ہے،شہداء کی عظیم روایات ہماری قومی شناخت کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ حوالدار لالک جان شہید کا عزم اور حب الوطنی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے،حوالدار لالک جان شہید نے وطن کے دفاع کے لیے بے مثال جرات، استقامت اور فرض شناسی کی روشن مثال قائم کی۔
صدر مملکت نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار کی مضبوط بنیاد ہیں،قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ عزت، احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔