محسن نقوی کی شرجیل میمن کے رہائشگاہ پر آمد ،سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے رہائشگاہ آمد ہوئی ،شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہا ۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران کئے گئے سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کے اہم سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا،ملاقات میں ملکی سیاسی منظرنامے، مرکز اور صوبوں کے درمیان تعلقات اور امن و استحکام کیلئے مشترکہ کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ قومی یکجہتی اور عوامی مفاد میں تمام سیاسی قوتوں کو باہم مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی