بڑی جماعتین سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ، امیرجماعت اسلامی کی مخصوص نشستوں کےفیصلے کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئےیہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام کارکنوں کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مقتدر ٹولہ کسی آئین و قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک کو بند گلی میں دھکیلنے پر تلا بیٹھا ہے، اربوں روپے کے اشتہارات دیکر خوشحالی کے جھوٹے دعوے کرنا حکمرانوں کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوہ کو ایکسٹیشن دینے اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لئے یہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں مگر غزہ و کشمیر میں ہونے والے ظلم پر سب خاموش ہو جاتے ہیں۔ حکمرانوں کا کام مذمت کرنا نہیں بلکہ اقدامات اٹھانا ہوتا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا ہماری جماعت قوم کو فروعی اختلافات سے نکال کر اتحاد و یکجہتی کے لیے کوشاں اور سیاسی عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ملک سے گالی، گولی، تعصب اور نفرت کی سیاست کو ختم کرینگے۔ جماعت اسلامی ملک میں آئین و دستور کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنشن میں اضافہ،وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا