عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت کم ہو گئی

Jul 07, 2025 | 15:23:PM
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت کم ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا آج ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس کی سطح پر  آ گئی۔

عالمی قیمتوں کے زیر اثر پاکستان میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 143 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کی سطح پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  قیمت میں حیران کن کمی،مرغی سستی ہو گئی