عوام کو پھر جھٹکا، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری

Jul 07, 2022 | 16:27:PM
عوام کو پھر جھٹکا،بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا
کیپشن: بجلی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی۔

اتھارٹی نے 27 جون 2022 کو  فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پر عوامی سماعت کی تھی، ایف سی اے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین کے علاوہ ڈسکوزکے تمام صارفین پر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: دعا زہرہ کے خاوند ظہیر احمدنے  آخر کاربڑاقدم اٹھالیا

نیپرا اعلامیے کے مطابق اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا جبکہ مئی کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے ہے جو جولائی میں زیادہ چارج ہو گا۔