ایکشن ہیرو ریمبو تو آپ کو یا د ہو گا مگر اب ان کی ایسی تصویر آگئی کہ سلما ن خان کو بھی میدا ن میں آنا پڑ گیا

Jul 07, 2021 | 00:56:AM
 ایکشن ہیرو ریمبو تو آپ کو یا د ہو گا مگر اب ان کی ایسی تصویر آگئی کہ سلما ن خان کو بھی میدا ن میں آنا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار سلمان خان نہ صر ف بھارت بلکہ بیرون ملک بھی جا نے جا تے ہیں ،انہوں نے ہالی وڈ اسٹار سلوسٹر اسٹیلون کو ان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام پر بالی وڈ اداکار نے سلوسٹر اسٹیلون کے ساتھ ایک یادگار تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ہالی وڈ اسٹار کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنا ؤں کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سپر ماڈل جی جی حدید کی نو زائیدہ بچی کے ہمراہ سیر۔۔ویڈیو وا ئرل کرکے بڑی اپیل بھی کر دی

سلمان خان کی جانب سے تصویر شائع ہوتے ہی لاکھوں فالوورز کی جانب سے اسے پسند بھی کیا گیا۔ ایک ٹوئٹ میں سلمان خان نے اپنے فالوورز کو ’ریمبو اور روکی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے بہتر ڈائریکٹر اور رائٹرکوئی نہیں ہے، اگر بھارت سے باہر کسی شخص کو فالو کرنا ہے تو سلوسٹر اسٹیلون کو کریں کیونکہ یہ آپ کے ہیرو کے بھی ہیرو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دیپیکا پڈوکون کی شوہر رنویر سنگھ کو سالگرہ پر حیرت انگیز مبارکباد ۔۔ویڈیو وا ئرل

ہالی وڈ اداکار ریمبو  نے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر دبنگ خان سلمان کا بے پناہ شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ساتھ ایک ایکشن فلم میں اداکاری کرنے کی بھی پیشکش کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنادی