امریکی سپر ماڈل جی جی حدید کی نو زائیدہ بچی کے ہمراہ سیر۔۔ویڈیو وا ئرل کرکے بڑی اپیل بھی کر دی

Jul 07, 2021 | 00:34:AM
 امریکی سپر ماڈل جی جی حدید کی نو زائیدہ بچی کے ہمراہ سیر۔۔ویڈیو وا ئرل کرکے بڑی اپیل بھی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) امریکی سپر ماڈل جی جی حدید اپنی نوزائیدہ بچی کی وجہ سے کشمکش کا شکا ر، پریس، پاپارازی اور فین اکاؤنٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی بیٹی کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے عوامی سطح پر شیئر کی گئی تمام تصاویر میں خائی کے چہرے کو واضح نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ستمبر 2020 میں خائی کی پیدائش کے بعد سے جی جی حدید اور زین ملک سوشل میڈیا اور عوامی مقامات پر اپنی بیٹی کا چہرہ دکھانے سے گریز کرتے ہیں۔اگرچہ بیٹی کی تصاویر شیئر نہیں کی گئیں لیکن زین ملک نے کچھ تفصیلات شیئر کی تھیں کہ ان کی بیٹی کیسی ہے اور وہ اس سے کتنی محبت کرتے ہیں۔اپنے  پیغام میں جی جی حدید نے کہا کہ ’جیسے جیسے ہماری بیٹی بڑی ہورہی ہے ہمیں احساس ہورہا ہے کہ ہم ہر چیز سے اسے نہیں محفوظ رکھ سکتے جیسے ہم چاہتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ اسے دنیا دیکھنا پسند ہے، نیویارک میں ہماری حالیہ ٹرپ کے دوران اس نے اپنے سَن شیڈز خود اٹھانا شروع کردیے، وہ نہیں سمجھتی کہ شہر میں اسے کیوں چھپایا گیا ہے یا ہم اسے کس چیز سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Gigi Hadid (@gigihadid)

یہ بھی پڑھیں:دیپیکا پڈوکون کی شوہر رنویر سنگھ کو سالگرہ پر حیرت انگیز مبارکباد ۔۔ویڈیو وا ئرل

جی جی حدید نے اس بات پر زور دیا کہ وہ خود بھی چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی میڈیا کے دباؤ کے بغیر شہر کو دیکھ سکے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں جانتی ہوں کہ ہر ریاست میں قوانین تبدیل ہوتے ہیں اور میں نے نیویارک میں بچوں کی کچھ پاپارازی تصاویر دیکھی ہیں جس میں ان کے چہروں کو دھندلا کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنادی

جی جی حدید نے پاپارازی، پریس اور اپنے فین اکاؤنٹس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سب سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ جانتے ہیں ہم نے دانستہ طور پر اپنی بیٹی کا چہرہ سوشل میڈیا پر کبھی نہیں دکھایا۔ماڈل نے لکھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایک عمر تک پہنچ کر وہ خود اس چیز کا انتخاب کرے کہ دنیا کو کیسا نظر آنا چاہتی ہے اور جس حد تک ممکن ہو وہ ایک عوامی تصورجس کا انتخاب اس نے نہیں کیا اس کے بغیر عام بچوں جیسا بچپن گزار سکے۔ہم اپنی بیٹی کو نیویارک لائے ہیں کہ وہ دنیا دیکھے، اگر کیمرے میں اس کی کوئی تصاویر آجائیں تو آپ برائے مہربانی اس کے چہرے کو دھندلا کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:گوجرانوالہ میں 11سالہ بچہ بد اخلاقی کے بعد قتل ۔۔علاقہ میں خو ف و ہراس