جنید انوار چوہدری نےشپ ری سائیکلنگ صنعت سے ہزاروں روزگار کےمواقع پیدا ہونےکی خوشخبری سنادی

Jan 07, 2026 | 23:01:PM
 جنید انوار چوہدری نےشپ ری سائیکلنگ صنعت سے ہزاروں روزگار کےمواقع پیدا ہونےکی خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اب IMO کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو چکا ہے۔ جدید شپ ری سائیکلنگ صنعت سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 پہلے گرین شپ ری سائیکلنگ یارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا،  پرائم گرین ری سائیکلنگ یارڈ کی کامیابی باعثِ فخر ہے۔ پاکستان ماحول دوست شپ ری سائیکلنگ کے عالمی معیار پر پورا اتر رہا ہے۔

انہوںنے کہا،  وزارتِ بحری امور نے میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کا عملی آغاز کر دیا ہے۔  گڈانی شپ ری سائیکلنگ زون کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ 

جنید انوار چوہدری نے کہا،  شپ ری سائیکلنگ میں کارکنوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کا صنعت کو منظم بنانے میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جدید شپ ری سائیکلنگ صنعت سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ شپ ری سائیکلنگ سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ممکن ہو گی۔ 

یہ بھی پڑھیئے: پہلاT20;پہلے باؤلرز نے پیٹا،پھر بیٹرز نے؛ گرین شرٹس کی چھ وکٹوں سے جیت

انہوں نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا کہ پاکستان عالمی شپ ری سائیکلنگ انڈسٹری میں ایک ذمہ دار ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یہ کامیابی پاکستان کی میری ٹائم تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔

انہوں نے کہا،  ہم پاکستان کو خطے کا پائیدار اور محفوظ میری ٹائم لیڈر بنائیں گے۔ میری ٹائم شعبے کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔