پہلاT20;پہلے باؤلرز نے پیٹا،پھر بیٹرز نے؛ گرین شرٹس کی چھ وکٹوں سے جیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گرین شرٹس نے میزبانوں کے ساتھ کوئی مروت کئے بغیر پہلے ٹی ٹوینٹی میں انہیں ہوم گراؤنڈ میں عبرت کا نشان بنا ڈالا۔
سری لنکا کے شہر دمبولا میں پاک سری لنکا ٹی 20 سریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
میچ کا ٹاس پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغا نے جیتا تھا، انہوں نے ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن چنی تھی اور پھر پاکستانی باؤلرز نے میزبان ٹیم کے دس کے دس بیترز کو 23 ویں اوور کی دوسری پال پر 125 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔
پاکستانی اوپنرز نے باؤلرز سے بھی زیادہ جارحانہ انداز سے 126 رنز کے ٹاگٹ کا تعاقب آغاز کیا اور پہلے تین اوورز میں چالیس رنز بنا لئے تھے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 59 رنز پر چھٹے اوور کی آخری گیند پر گری جب صٓئم ایوب چھکا مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔ صائم نے 18 گیندوں سے 24 رنز بنائے، انہوں نے ایک چھکا دو چوکے لگائے۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان 51 رنز کیساتھ سب سے بڑٓ سکور کرنے والے بیتر تھے۔ انہوں نے 36 گیندوں سے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے یہ مجموعہ بنایا۔ دوسری وکٹ کیپٹن سلمان آغا کی گری جو آج 16 بنا سکے۔ فخر زمان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ گرین شرٹس نے میزبان سری لنکا کا دیا ہوا ہدف 17 ویں اوور کی چوتھی گیند پر مکمل کیا۔
سری لنکا کی اننگز
پاکستان اور سری لنکا کے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستانی باؤلرز نے میزبان سری لنکا کی ہوم گراؤنڈ پر انگگز 125 رنز پرتمام کر دی تھی۔
سری لنکا کے تمام 10 بیٹر 20 ویں اوور کی دوسری بال پر آؤٹ ہو گئے۔ سری لنکا کے صرف جنتھ لیئنگا 40 رنز کا قابل ذکر مجموعہ بنا پائے۔ کرش اسلنکا اور ونندو ہسرنگا اٹھارہ اٹھارہ رنز بنا سکے، اوپنر پتھم نسنکا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ان کے ساتھی اوپنر کمیل مشرا صفر پر آأٹ ہوئے۔
کوسل مینڈس 14 رنز اور دھننجایا ڈی سلوا 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیپٹن ڈوسن شناکا نے 12 رنز بنائے۔
پاکستان کے طویل عرصہ وکٹ سے دور رہنے والے شاداب خان نے آج کے میچ سے اچھا کم بیک کیا۔ شاداب نے چار اوورز میں 25 رنز دے کر 2 اہم وکٹین حاصل کیں۔
سلمان مرزا آج میچ میں سب سے کامیاب باؤلر ثابت ہوئے۔ مرزا نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ تین ہی وکٹیں ابرار احمد نے بھی لیں لیکن ان کو 4 اوورزز میں 25 رنز پڑے۔ محمد وسیم سب سے زیادہ باکفایت باؤلر رہے۔ انہوں نے دو اعشاریہ چار اوورز میں7 رنز دیئے اور دو وکٹیں بھی لے اُڑے۔

میچ کا ٹاس
پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے اور تارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن چنی تھی۔۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر میزبان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس میچ کے لئے پاکستان کی فا ئنل الیون میں آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔
ٹیم میں صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان ،سلمان علی آغا، فخر زمان ،عثمان خان شامل ہیں،محمد نواز،فہیم اشرف ، محمد وسیم جونیئر،سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کی تیاری کا عروج
سری لنکا کے شہر دمبولا مین گرین شرٹس کو آج کے میچ کے بعد دو مزید ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنا ہے۔ 11 جنوری 2026 تک وہ دمبولا میں سری لنکا کے ساتھ مسروف رہیں گے اور اس کے بعد بیس دن ریسٹ کر کے 30 جنوری سے 5 فروری 2026 تک تین میچوں کی T20I سیریز کے لیے آسٹریلیا کی میزبانی بھی کریں گے۔ یہ پاکستان کے 7 فروری کو ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے آخری میچز ہوں گے۔